Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80137
Published : 4/8/2015 13:2

مغرب میں انسانی حقوق ایک حربہ: ایرانی عدلیہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں انسانی حقوق کا موضوع ایک حربہ ہے- آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مغربی ممالک میں انسانی حقوق کا موضوع ایک حربہ ہے اور تمام معاشرے انسانی حقوق کے بارے میں اپنا اپنا معیار رکھتے ہیں لہذا مغربی ممالک کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے انسانی حقوق کے نظام کو دوسرے معاشروں پر مسلط کریں- وہ تہران میں عدلیہ سے وابستہ اعلی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے- انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے اپنا انسانی حقوق کا نظام دوسرے معاشروں پر مسلط کرنا عقل، عدل و انصاف اور انسانی حقوق کے منافی ہے- آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ مغربی ممالک کو اپنے انسانی حقوق سے متعلق نظریاتی اصول دنیا کے دیگر ممالک کو برآمد نہیں کرنے چاہئیں- ان کا کہنا تھا کہ منظم انسانی حقوق پر منطقی طور پر تمام ممالک میں عمل درآمد ہونا چاہیے اور انسانی حقوق کو حربے کے طور پر استعمال کرنا عدل و انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف ہے- آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ تیس سال سے زیادہ عرصے سے انتخابات کی بحثوں کے دوران ایران پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا پابند نہیں ہے اور حتی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایرانی نظام کا اپنے عوام کے ساتھ رویہ صحیح نہیں ہے لیکن سعودی عرب میں، جہاں کبھی ایک بار بھی انتخابات نہیں ہوئے ہیں، مغربی ممالک کے مطابق انسانی حقوق کا کوئی مسئلہ نہیں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18