Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80193
Published : 5/8/2015 15:18

افغانستان میں دو مسجدوں کو نذر آتش کر دیا گیا

مسلح دہشت گردوں نے افغانستان میں دو مسجدوں کو نذر آتش کر دیا- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بغلان کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خمری کے مضافات میں دو مسجدوں کو نذرآتش کر دیا- اس دوران دہشت گردوں اور مقامی افراد میں جھڑپیں شروع ہو گئیں اور دہشت گرد، راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے- اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر پل خمری کے ڈنڈہ غوری علاقے میں چھے مسجدیں نذر آتش کی جا چکی ہیں- اس سے قبل بھی مقامی افراد نے بتایا تھا کہ اس علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے اقدامات تیز ہو گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12