Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80194
Published : 5/8/2015 15:21

عراق: قومی آشتی میں اقوام متحدہ موثر کردار ادا کرے

عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ملک میں قومی آشتی کے قیام میں اقوام متحدہ کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، عراق میں قومی آشتی کی حمایت اور پناہ گزینوں کی صورت حال پر توجہ جیسے اہم مسائل میں موثر کردار ادا کرے۔ سلیم الجبوری نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عراقی پناہ گزینوں تک فوری طور پر انسان دوستانہ امداد پہنچائی جائے اور ان کی وطن واپسی کی کوششوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس گفتگو میں عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے بھی دہشت گردی کے مقابلے میں عراقی حکومت کے مرکزی کردار کو سراہا اور علاقائی اور عالمی حمایت میں اضافے اور پناہ گزینوں کی وطن واپسی جیسے مسائل کی اہمیت پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ عراق میں سرگرم اقوام متحدہ کے ایک وفد نے کچھ عرصے قبل اعلان کیا تھا کہ دہشت گردی اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں سن دو ہزار چودہ کے آغاز سے ابتک اکتّیس لاکھ سے زائد عراقی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ داعش دہشت گرد گروہ نے گذشتہ سال عراق کے بعض علاقوں خاص طور سے شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر کے انتہائی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19