Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80195
Published : 5/8/2015 15:24

تیرہ سالہ بچے کے قتل پر بنگلہ دیش میں مظاہرے

بنگلہ دیش میں ایک تیرہ سالہ بچے کے قتل پر اس ملک کے جنوب مغربی علاقے کے عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے جنوب مغرب میں واقع کھلنا شہر میں عوام کے احتجاجی مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب اس شہر کے ایک دکان دار نے اپنے دکان میں کام کرنے والے ایک تیرہ سالہ بچے کو پرتشدد طریقے سے قتل کر دیا۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور قانونی کارروائی اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل بھی بنگلہ دیش میں جولائی کے مہینے میں ایک تیرہ سالہ بچے کے قتل اور اس کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد وسیع مظاہرے ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے قتل میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بچوں کے عالمی فنڈ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں پانچ سے سترہ سال کے بتّیس لاکھ سے زائد بچے اور نوجوان، محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں جن میں سے تیرہ لاکھ سے زیادہ بچے خطرناک اور سخت کاموں میں مصروف ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24