Thursday - 2018 June 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80197
Published : 5/8/2015 15:29

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ تہران

تہران اور دمشق کے دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافے اور علاقے کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے شام کے وزیر خارجہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کریں گے- فریقین کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں علاقے کی صورت حال خاص طور سے شام کے بحران کا جائزہ لیا جائے گا۔ ولید المعلم منگل کی رات روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف سے بھی ملاقات کریں گے جو اس وقت تہران کے دورے پر ہیں۔ دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران کو شام کے بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے بہترین موقع قرار دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 June 21