Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80198
Published : 5/8/2015 15:33

دنیا بھرمیں شیخ النمر کی رہائی کے لئے مظاہرے

سعودی عرب کے معروف شیعہ مذہبی رہنما کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بین الاقوامی مہم شروع کی گئی ہے- العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر، کہ جنھیں عوامی مطالبات کی حمایت کے باعث سعودی عرب میں موت کی سزا سنائی گئی ہے، کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بین الاقوامی مہم شروع کی گئی ہے- مہم کا یہ سلسلہ فرانس، برازیل، جرمنی، آسٹریلیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ اور سعودی عرب میں شروع ہوا ہے- اس سلسلے میں جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر اوکلینڈ اور میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں مظاہرے بھی ہوئے- اس طرح کے مظاہرے سنیچر کو آسٹریلیا کے شہر سیڈنی سمیت مختلف دیگر شہروں میں بھی ہوئے- مظاہرین نے، سعودی مذہبی پیشوا شیخ نمر باقر النمر کی سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا اور سعودی عرب میں آزادی بیان اور انسانی حقوق کی صورت حال پر احتجاج کیا- مظاہرین نے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے مظاہروں میں تاکید کی کہ سعودی عدلیہ کی کارروائی منصفانہ نہیں رہی ہے اور انھیں قوانین اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق بلا قید و شرط رہا کیا جانا چاہئے- قابل ذکر ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے العوامیہ علاقے کے عوام کی بھاری تعداد نے بھی اس بین الاقوامی مہم کے تناظر میں مظاہرے کئے اور شیخ نمر باقر النمر کی رہائی کا مطالبہ کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19