Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80202
Published : 5/8/2015 15:44

ایران کی طرف سے علاقائی اتحادیوں کی حمایت جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران علاقائی اتحادیوں کی حمایت جاری رکھے گا-
حسین امیر عبداللہیان نے منگل کی رات ایران کے ٹی وی چینل نمبر دو سے خصوصی ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمہ جانبہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اتحادی ممالک کی واضح حمایت جاری رکھے گا- انہوں نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ علاقائی دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے خلیج فارس علاقے کے ہمسایہ ممالک کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ دورہ عراق ہمارے ایک اصل علاقائی اتحادی ملک کی اہمیت کی علامت تھا- انھوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب بعض ممالک اور بعض علاقائی اور غیر علاقائی سیاسی رہنماؤں نے طاقت کے استعمال پر توجہ مرکوز کر رکھی تھی ایٹمی معاہدہ انجام پانے سے ثابت ہو گیا کہ بین الاقوامی میدان میں سفارتی مذاکرات مفید ہو سکتے ہیں- انہوں نے شام کے وزیر خارجہ اور روسی صدر کے نمائندے کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات اور بحران شام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نظرثانی شدہ منصوبے سے متعلق خبروں کے بارے میں کہا کہ ایران کا شروع سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ یمن، بحرین، شام اور مصر کے بحران صرف سیاسی طریقے سے حل ہو سکتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19