Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80203
Published : 5/8/2015 15:48

سفارت کاری کی اہمیت پر صدر مملکت کی تاکید

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔ اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے دن ایرانی محکمہ تعلیم کے سربراہوں اور ڈائریکٹروں کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ موجودہ زمانے میں مذاکرات کے ذریعے اپنے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگرچہ موجودہ زمانے میں مذاکرات کے ذریعے اپنے اہداف کا حصول بہت مشکل اور پیچیدہ ہے لیکن اس کے باوجود ممکن ہے۔ صدر مملکت نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت ہو گیا ہے کہ سفارت کاری کا عمل نتیجہ خیز ہے۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ نومبر دو ہزار تیرہ میں ہونے والا جنیوا سمجھوتہ اس بات کی علامت تھا کہ اعتدال کا راستہ ہی صحیح راستہ ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ نون و القلم کے ساتھ بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، کہا کہ ان دنوں ایران کا دورہ کرنے والے تمام سیاسی اور اقتصادی وفود اس بات کے معترف ہیں کہ آج ملت ایران کا حقیقی چہرہ دوسرے ہر دور سے زیادہ دنیا والوں کے لئے واضح ہوا ہے اور ان کو پتہ چل گیا ہے کہ ایرانی قوم ہمیشہ سے امن کی حامی رہی ہے، جنگ اور جارحیت کی نہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے کبھی بھی کسی دوسری قوم کے خلاف جارحیت کا ارتکاب نہیں کیا ہے لیکن اس نے ہمیشہ جارحین کے مقابلے میں پوری طاقت کے ساتھ اپنا دفاع کیا اور جارحین کو اپنے اقدام پر نادم ہونا پڑا۔ صدر مملکت نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم ایک امن پسند اور مظلوموں کی حامی قوم ہیں لیکن اگر کسی نے ہمارے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسے اپنے کئے پر پشیمان ہونا پڑے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17