Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80204
Published : 5/8/2015 15:53

ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ پر قطر کی تاکید

قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے- قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے ایسو سی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران کے ساتھ مزید مستحکم تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مسائل میں ایران کے ساتھ تعاون کی راہیں موجود ہیں- انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں- قابل ذکر ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے پیر کے روز دوحہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ ایران کا ایٹمی معاہدہ بہترین راہ حل کا انتخاب تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14