Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80205
Published : 5/8/2015 15:55

ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مشترکہ ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں اٹلی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران مشترکہ ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کو ضروری قرار دیا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات سے متعلق ایران کی پالیسی کی وضاحت کی اور بحرانوں کے خاتمے اور قیام امن کے لئے اجتماعی کوششوں کو ضروری قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عدم استحکام، بدامنی، دہشت گردی اور انتہا پسندی خطے کے تمام ممالک کے مفادات کے منافی ہے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو جینٹیلونی نے بھی اس ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ دو طرفہ باہمی تعاون اور خطے کے مختلف مسائل کے بارے میں مسلسل مشاورت اور رابطہ علاقائی اور بین الاقوامی امن کی تقویت کے لئے موثر اور ممد و معاون ثابت ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں پارلیمانی اور عدالتی وفود کے تبادلے، منشیات اور منظم جرائم کی روک تھام، انسانی حقوق اور مختلف ثقافتی اور تعلیمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ اٹلی کا اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد منگل کے دن تہران پہنچا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16