Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80206
Published : 5/8/2015 15:59

امریکا کو ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا انتباہ

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ بعض علاقائی ممالک علاقے میں مداخلت میں اضافے کے درپے ہیں- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام صربیا کے وزیر خارجہ نے تہران میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی- اس موقع پر ڈاکٹر ولایتی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی صورت حال اس بات کی غماز ہے کہ امریکا اور سعودی عرب جیسے بعض علاقائی قدامت پسند ممالک علاقے میں اپنی مداخلت میں اضافے کے درپے ہیں- انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلے کی طرح عراق اور شام جیسے اپنے علاقائی اتحادی ممالک کی قانونی حکومتوں، لبنان کی اسلامی مزاحمت، لبنان کی قانونی حکومت اور یمن کے عوامی مزاحمت کاروں کی حمایت کر رہا ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ شاید بعض لوگ یہ پروپیگنڈا کریں کہ ایران ایٹمی مسائل میں مشغول ہے اور علاقائی مسائل پر اس کی توجہ کم ہے لیکن ایران پہلے سے زیادہ علاقے میں فعال ہے اور رہے گا- انہوں نے امریکا کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات تاکید کے ساتھ کہتا ہوں کہ امریکا جیسے ممالک جو علاقے سے تعلق نہیں رکھتے لیکن علاقے کے امور میں مداخلت کرتے ہیں اور شام کے بارے میں اجلاس منعقد کرتے ہیں ان کو جان لینا چاہئے کہ جنیوا اجلاس ایک اور اجلاس دو کی طرح ان کے فیصلے لاحاصل رہیں گے کیونکہ شامی عوام کو یہ بات قبول نہیں ہے کہ بیرونی ممالک ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کریں- ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ امریکیوں کا ایک عجیب کام یہ ہے کہ وہ مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کو لاکر شام کے ہمسایہ ممالک میں فوجی تریبیت دے رہے ہیں اور ان دہشت گردوں کو شام، عراق اور یمن کے عوام کے قتل عام کے سوا کسی اور کام سے سروکار نہیں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17