Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80207
Published : 5/8/2015 16:1

یمن پر سعودی جارحیت یورپ کے مفاد میں

سیاسی امور کے ماہر حسین البخیتی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک جنگ یمن کو اپنے مفاد میں جانتے ہیں۔ یمن سے تعلق رکھنے والے سیاسی امور کے ماہر حسین البخیتی نے پریس ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ عالمی برادری یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرانے کے سلسلے میں پرعزم نہیں ہے۔ حسین البخیتی کا کہنا تھا کہ امریکا، فرانس،برطانیہ اور یورپی یونین جیسی طاقتیں یمن پر سعودی عرب کے حملے جاری رہنے کی حامی ہیں۔ حسین البخیتی کا کہنا تھا کہ یہ طاقتیں سعودی عرب کو خفیہ اطلاعات اور اسلحہ فراہم کرتی ہیں اور یورپ والے حتی یمن کے زمینی اور سمندری محاصرے کے سلسلے میں سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں۔ یمن سے تعلق رکھنے والے سیاسی امور کے ماہر حسین البخیتی نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے سعودی عرب کی جارحیت اور قانون کی خلاف ورزی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران فرانس، برطانیہ اور امریکا نے خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک کے ساتھ ہتھیاروں کی فروخت کے کئی ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ یہ ممالک درحقیقت یمن کے عوام کے قتل عام کو اپنی آمدنی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14