Wed - 2018 June 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80231
Published : 6/8/2015 20:53

جوہری مذاکرات کی راہ ہموار ہونے کے اسباب

ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی و بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی و ہدایات جوہری مذاکرات کی کامیابی کا باعث بنی ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی و بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر حمید بعیدی نژاد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ہرموقع ایٹمی مذاکراتی ٹیم کو اپنی حمایت و رہنمائی سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمایت کے ساتھ ساتھ آپ کی ہدایات نے ہمیشہ مذاکرات میں پیشرفت کا راستہ ہموار کیا ہے۔ حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ اگر آپ کی یہ حمایت نہ ہوتی تو ایران کی مذاکراتی ٹیم، مذاکرات میں کامیاب نہیں ہو سکتی تھی۔ ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی و بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی، مذاکرات کے عمل کی تفصیلات سے مکمل طور پر باخبر تھے- حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ مغرب بالخصوص امریکہ نے ایران میں یورینیم کی افزودگی کے منصوبے کو ختم کرنے کے لئے ہر قسم کا دباؤ ڈالنے کی کوشش کی مگر ایران کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے اپنی جوہری صنعت کے تحفظ کے لئے بھرپور استقامت مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں مغربی ممالک اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کے پاس اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 June 20