Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80232
Published : 6/8/2015 20:57

شام: اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا

فلسطینی بچوں نے دمشق میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچوں نے شام میں فلسطینی پناہ گزیں کیمپوں کی طلبا یونینوں کی نمائندگی میں بدھ کے روز دمشق میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور صیہونی جرائم بالخصوص شیر خوار فلسطینی بچے کو نذرآتش کئے جانے کی شدید مذمت کی- فلسطینی بچوں نے احتجاجی دھرنے کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صیہونی جرائم کے مقابلے میں انسانی حقوق کے دعوے دار عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف نعرے لگائے- دھرنے پر بیٹھے فلسطینی بچوں نے شام میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کو ایک میمورینڈم بھی پیش کیا جس میں صیہونی جرائم کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے عملی اقدام کے سلسلے میں مایوسی کا اظہار کیا گیا اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف واحد راہ کے طور پر مسلح مزاحمت پر تاکید کی گئی- قابل ذکر ہے کہ شام میں پچاس لاکھ فلسطینی پناہ گزیں، بارہ کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں- اکثر پناہ گزیں، دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع یرموک کیمپ میں رہائش پذیر ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14