Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80235
Published : 6/8/2015 21:3

اٹلی کی طرف سے ایران کے اہم منصوبوں کے لئے تین ارب یورو

اٹلی کی وزیر اقتصادی ترقی فیڈریکا گوئیڈی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے اہم منصوبوں کے لئے تین ارب یورو مختص کئے گئے ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فیڈریکا گوئیڈی نے بدھ کی شام تہران میں ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین سال تک ایران کے اہم منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے کم سے کم تین ارب یورو مختص کئے گئے ہیں- انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے وقت کے بارے میں کہا کہ ان کا ملک ان معاہدوں پر جلد عمل درآمد شروع کر دے گا- اطالوی وزیر اقتصادی ترقی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے دورہ تہران نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک نیا نظریہ قائم کیا ہے، کہا کہ اس دورے کے دوران جو ایک اہم کام انجام پایا وہ ایران کی وزارت اقتصاد اور اطالوی بیمہ کمپنی" ساچے " کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہیں- انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران تیس کروڑ افراد پر مشتمل ایک علاقائی منڈی کے مرکز میں واقع ہے کہا کہ اٹلی علاقے کے ممالک کی منڈی کی طرف قدم بڑھانے کے مقصد سے مشترکہ پیداوار میں شراکت اور ایران کے صنعتی شعبوں کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے- قابل ذکر ہے کہ اطالوی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اٹلی کا ایک اعلی سطحی وفد منگل کو تہران پہنچا تھا- اٹلی کی اقتصادی ترقی کی وزیر اور اٹلی کی تیل کمپنی ای این آئی کے سربراہ بھی اس وفد میں شامل تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18