Thursday - 2018 Oct. 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80238
Published : 6/8/2015 21:11

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی حملوں میں چھے سو ترانوے افراد شہید ہو چکے ہیں-

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی حملوں میں چھے سو ترانوے افراد شہید ہو چکے ہیں- اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ کے گورنر نے بتایا کہ اس صوبے پر سعودی اتحاد کی افواج کے حملوں میں اب تک چھے سو ترانوے افراد شہید ہو چکے ہیں- شہید ہونے والوں میں دو سو ترانوے بچے بھی شامل ہیں- المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے گورنر نے کہا کہ سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اب تک دو ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- ادھر آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے ایک رہائشی علاقے پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے چھے افراد کو شہید کر دیا ہے- صوبہ تعز کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ سعودی جارح لڑاکا طیاروں نے الوطینہ یونیورسٹی کے اطراف میں ایک گھر کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں چھے افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے- رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے تعز کی جبل صبر پہاڑی چوٹیوں پر واقع ایک فوجی مرکز اور ایک علاقے الکمب پر بھی حملہ کیا ہے- سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے البیضا صوبے کے صدر مقام البیضا میں اس صوبے کے گورنر کے گھر پر بھی حملہ کیا- قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی افواج چھبیس مارچ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں- یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Oct. 18