Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80239
Published : 6/8/2015 21:14

غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے بارے میں حماس کا انتباہ

حماس نے غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رہنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے- اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما محمود الزہار نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم نہ کیا تو اس کو سخت جواب دیا جائے گا- انہوں نے غزہ پٹی کے محاصرے کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصبوں کے لئے مزاحمت کا پیغام واضح ہے اور وہ غیرقانونی محاصرے کا توڑا جانا ہے- محمود الزہار نے کہا کہ غزہ پٹی کے لوگوں کی طرف سے صیہونی حکومت کو، جو فلسطینی عورتوں اور بچوں کو شہید اور لوگوں کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے، جواب دینے سے نہیں روکا جاسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ مزاحمت میں صیہونی حکومت سے مقابلے اور فلسطینیوں کے دفاع کی طاقت ہے- قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے دو ہزار سات سے غزہ پٹی کے محاصرے میں شدت پیدا کر کے اس علاقے کی تمام گزرگاہوں کو بند کر رکھا ہے- غاصب صیہونی حکومت نے اس علاقے میں تعمیرات سے متعلق سامان، ایندھن اور دواؤں سمیت بنیادی ضروریات کی اشیا لائے جانے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15