Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80765
Published : 15/8/2015 21:57

محمد علان کی شہادت، القدس بریگیڈ کا انتباہ

القدس بریگیڈ نے انتباہ دیا ہے کہ فلسطینی قیدی محمد علان کی شہادت کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو جائے گی- فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے جمعے کے روز ایک بیان میں انتباہ دیا ہے کہ بھوک ہڑتال سے کوما میں چلے جانے کی وجہ سے فلسطینی قیدی محمد علان کی شہادت ہونے کی صورت میں صیہونی حکومت کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی پر عمل جاری نہیں رہے گا- اس بیان میں آیا ہے کہ محمد علان کی شہادت فلسطینی قیدیوں اور عوام پر جارحیت شمار ہو گی اور اس کا شدید جواب دیا جائے گا- ادھر فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے بھی کہا ہے کہ محمد علان کے کوما میں جانے کے بعد صیہونی حکومت کی جیلوں کی انتظامیہ نے رامون، نفحہ، النقب اور ایشل جیلوں میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے- ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے بھی صیہونی حکومت سے محمد علان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے- واضح رہے کہ سیکڑوں فلسطینی قیدیوں نے، جن کو بغیر کسی مقدمے کے گرفتار کیا گیا ہے، اعلان کیا ہے کہ محمد علان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مقصد سے وہ بھی بھوک ہڑتال کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19