Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80766
Published : 15/8/2015 22:7

بحرین: جمہوری نظام پر شیخ علی سلمان کی تاکید

بحرین کی قومی جمعیت الوفاق اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بحرین میں جمہوری نظام کی تشکیل پر تاکید کی ہے- تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی قومی جمعیت الوفاق اسلامی نے کہا ہے کہ جمعیت الوفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے بحرین کے یوم آزادی، چودہ اگست، کی مناسبت سے اپنے پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحرین کو بحران سے نکلنے کے لئے جمہوری نظام کی ضرورت ہے جس میں حکومت عوام کی منتخب کردہ ہو- شیخ علی سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بحرین کو امن و استحکام والے وطن میں تبدیل ہونا چاہئے جس میں تمام لوگ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی کوشش کر سکیں- شیخ علی سلمان نے اپنے ملک کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوری حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی پرامن منتقلی تک اپنی تحریک جاری رکھیں - واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے گزشتہ سولہ جون کو شیخ علی سلمان کو لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر بحرین اور علاقے میں اور بین الاقوامی سطح پر بھی شدید تنقید ہوئی- بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی احتجاج جاری ہے اور عوام آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کو روکنے، عوامی حکومت کی تشکیل، سیاسی اصلاحات اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18