Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80769
Published : 16/8/2015 5:50

اسلام دنیا میں پھیل رہا ہے: محمد حسن اختری

ورلڈ اہلبیت اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلام پوری دنیا میں فروغ پا رہا ہے- ورلڈ اہلبیت اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے، جو ہفتے کے روز تہران میں منعقدہ ورلڈ اہلبیت اسمبلی کی جنرل اسبملی کے چھٹے اجلاس کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، کہا ہے کہ آج دین مبین اسلام پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک میں اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ لوگوں کی عقیدت و احترام میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کے ساتھ اس کے خلاف وسیع اقدامات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ حجت الاسلام محمد حسن اختری نے کہا کہ اس سال ورلڈ اہلبیت اسمبلی کے چھٹے اجلاس کے موقع پر حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے بارے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آپ کی سیرت، صحیفہ سجادیہ، رسالہ حقوق امام سجاد علیہ السلام نیز آپ کے مکتب میں پروان چڑھنے والوں کی شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ اہلبیت اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا چھٹا اجلاس ہفتے کے روز تہران میں شروع ہوا جو چار روز تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں ایران سمیت دنیا کے ایک سو تیس ملکوں کے ایک ہزار دانشور عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20