Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80772
Published : 16/8/2015 5:57

افغانستان: پاکستان سے تعاون کی اپیل

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کے ترجمان نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف مہم کے لئے پاکستانی حکومت کی جانب سے بھرپور حمایت و تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے- تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو کے ترجمان مجیب الرحمان رحیمی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان، افغانستان کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھتا ہے تو اس ملک کے سلسلے میں سفارتکاری سمیت کابل کے تمام آپشن کھلے ہوئے ہیں تاکہ افغانستان، اپنے مفادات کا تحفظ کر سکے- مجیب الرحمان رحیمی نے افغان وفد کے دورہ پاکستان کے بارے میں کہا کہ کابل کی حکومت، کشیدگی دور کرنے کے لئے تعاون اور مناسب راہ حل پیدا کئے جانے کی خواہاں ہے اور پاکستانی حکام نے بھی کابل حکومت کے مطالبات کے جواب میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے- مجیب الرحمان رحیمی نے کہا کہ افغانستان کی قومی اتحاد حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد اس بات کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ صداقت کے ساتھ کام کرے لیکن اس ملک کی حکومت اب بھی دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے- مجیب الرحمن رحیمی نے مزید کہا کہ پاکستان میں طالبان کے دفاتر اب بھی کھلے ہوئے ہیں اور وہ، پاکستان کی فوجی اور انٹیلیجنس مدد سے فائدہ اٹھا رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی زیر قیادت ایک وفد نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردانہ واقعے اور اس ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص شہر کابل میں ہونے والے حملوں کا جائزہ لینے اور مختلف مسائل پر پاکستانی حکام سے گفتگو کرنے کے لئے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21