Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80773
Published : 16/8/2015 6:0

ایرانی نوجوان نسل بھر پور خود اعتمادی کی حامل

ایران میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ ایرانی نوجوان، خود اعتمادی کے حامل ہیں اور وہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون و مدد کرتے ہیں تاکہ ترقیاتی اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ ایران میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر گیری لوئیس نے کھیل کود اور جوانوں کے امور کے وزارت خانے میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے اور دو تہائی آبادی پر مشتمل لوگ، انیس سو اناسی میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی آبادی جوان نسل پر مشتمل ہے۔ گیری لوئیس نے یونیورسٹیوں میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خواتین اور مرد، یونیورسٹیوں میں نہایت اچھے معیار کے حامل ہیں۔ ایران میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ایران میں تیس فیصد آبادی انٹرنیٹ سے استفادہ کرتی ہے اور سنہ دو ہزار کے بعد یونیورسٹیوں میں ایرانی لڑکیوں اور خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد، حیرت انگیز ہے۔ ایران میں جوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزارت خانے میں منعقدہ کانفرنس کا عنوان، عالمی امن میں ادیان الہی کی جوان نسل کا کردار تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں اقوام اور اقلیتوں کے امور میں صدر مملکت کے خصوصی مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی یونسی اور جوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر محمود گودرزی نے بھی شرکت کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20