Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80775
Published : 16/8/2015 6:4

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کا دورہ کریں گے

ایران کے وزیر خارجہ، علاقے کے ممالک کے ساتھ صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رواں ہفتے میں ترکی کا دورہ کریں گے- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کے وزیر خارجہ، وزیر اعظم اور صدر سمیت اعلی حکام سے ملاقات کے لئے اسی ہفتے ترکی کے دورے پر انقرہ جائیں گے- محمد جواد ظریف،گذشتہ منگل کو ترکی کے دورے پر روانہ ہونے والے تھے لیکن یہ دورہ ملتوی ہو گیا اور ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کا دورہ کیا- ایران کی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذریعے نے اسی وقت، ترکی کا دورہ ملتوی کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی کا دورہ ایجنڈے میں شامل ہے لیکن پروگراموں کا شیڈول تیار نہ ہو پانے کے باعث، یہ دورہ آئندہ انجام پائے گا- ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسنا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا ترکی کا دورہ ملتوی کئے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کا دورہ جلد ہی انجام پائے گا- واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف لبنان، شام، پاکستان اور ہندوستان کا دورہ مکمل کر کے سنیچر کی علی الصبح واپس تہران پہنچے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18