دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80778
تاریخ انتشار : 16/8/2015 6:42
تعداد بازدید : 16

یمنی عوام سعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار

یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کا مقابلہ کرنے اور استقامت کی حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے عوامی رضاکاروں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے-
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فورسز نے دارالحکومت صنعا میں جمع ہو کر پارٹی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینے اور عوامی استقامت میں تمام گروہوں اور پارٹیوں کی بھرپور شرکت کی ضرورت پر زور دیا ہے- اس اجتماع میں رضاکار فورسز نے عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی طے شدہ حکمت عملی کی حمایت اور سعودی عرب کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے اور سعودی عرب کے حملوں کا اس کے سرحدی علاقوں میں منھ توڑ جواب دینے پر آمادگی کا اعلان کیا- دوسری جانب یمن کے مختلف علاقوں اور شہروں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے جاری ہیں اور صوبہ صعدہ کے کتاف علاقے اور سرحدی شہر حرض پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں کئی بچوں سمیت تیرہ افراد شہید ہوئے ہیں- یمنی فوج نے بھی ان حملوں کا جواب دیتے ہوئے الرمضاء اور الخوبہ کے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی- ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مران شہرکو نشانہ بنایا- اس شہر کے رہائشی علاقوں پر ہونے والے اس حملے میں بھاری نقصان ہوا- یمن کے صوبہ حجہ میں بھی ایک یمنی شہری کے گھر پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں کئی افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :