Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80780
Published : 16/8/2015 6:46

روس اور شام کی دہشت گردی کے مقابلے پر تاکید

روس کے نائب وزیر خارجہ اور ماسکو میں شام کے سفیر نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر خارجہ اور مشرقی وسطی اور افریقہ کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائند میخائل بوگدانف نے ماسکو میں شام کے سفیر ریاض حداد سے ملاقات کی ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ اور شام کے سفیر نے اس ملاقات میں شام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں نے اس ملاقات میں تاکید کی کہ دہشت گرد گروہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ داعش، جبہۃ النصرۃ، جبہۃ الشامیہ، مہاجرین فوج اور انصار و احرار الشام، شام میں سرگرم عمل اہم دہشت گرد گروہوں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ گروہ شام کی قوم کے خلاف انسانیت سوز کاروائیاں انجام دیتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13