Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80782
Published : 16/8/2015 6:52

پاکستان سے دواؤں کی درآمدات پر پابندی

افغانستان نے پاکستان سے دواؤں کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے- افغانستان میں دوائیں درآمد کرنے والوں کی یونین کے سربراہ عبدالقادر زازی نے سنیچر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس یونین نے پاکستان سے دواؤں کی درآمدات پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کر دی ہے تاکہ اس طرح اسلام آباد کے سلسلے میں کابل حکومت کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان پر دباؤ ڈالا جا سکے- افغانستان میں دوائیں درآمد کرنے والوں کی یونین کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا دواؤں کی قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور کابل کے پاس دوائیں درآمد کرنے کا بہتر راستہ موجود ہے- سرکاری رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان میں پچاس فیصد دوائیں پاکستان سے درآمد کی جاتی ہیں اور پاکستان کو اس راستے سے سالانہ لاکھوں ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے- یہ اقدام کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے افغان طلبہ کی اسکالر شپ بند کرنے سے متعلق پاکستانی حکومت کے فیصلے کے اعلان کے بعد عمل میں لایا گیا ہے- سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے جس میں نوے فیصد برآمدات پاکستان سے افغانستان کے لئے ہوتی ہیں اور دس فیصد برآمدات افغانستان سے پاکستان کے لئے انجام پاتی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10