پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80784
تاریخ انتشار : 16/8/2015 6:56
تعداد بازدید : 24

ماسکو میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہو گا-
موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروف نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف پیر کو اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور شام کے مسئلے کے بارے میں گفتگو کریں گے- ماریا زاخاروف کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، اہم علاقائی اور عالمی مسائل، نیز شام کے بحران کے حل کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے- زاخاروف نے کہا کہ اس ملاقات میں محمد جواد ظریف اور سرگئی لاوروف، روس اور ایران کے دو طرفہ تعلقات میں مزید فروغ بالخصوص ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد فریقین کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کریں گے- اس سے قبل ماسکو میں ایران کے سفارت خانے نے بھی اعلان کیا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ، اپنے دورہ ماسکو میں روسی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں مذاکرات کریں گے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :