Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80785
Published : 16/8/2015 6:59

شام میں دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی

شام کے شمال مغربی علاقے ادلب کے مضافات میں دہشت گردوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ احرار الشام نے ادلب شہر کے مضافاتی علاقوں کفریا اور الفوعہ پر دسیوں راکٹ اور مارٹر گولے داغ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ مارٹر گولوں کے ان حملوں میں اب تک پانچ عام شہری جاں بحق اور اکیس زخمی ہو چکے ہیں۔ شام کی فوج نے ان حملوں کے جواب میں دمشق کے مضافات میں واقع شہر الزبدانی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ شام کی فوج، عوامی فورسز منجملہ حزب اللہ اور دہشت گردوں کے درمیان گذشتہ بدھ کو جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا اور اس جنگ بندی کی مدت میں توسیع کرنے کے لئے ہفتے کے روز معاہدے کی خلاف ورزی ہونے تک مذاکرات جاری تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سپاہ حمص نامی دہشت گرد گروہ کا سرغنہ عبد اللہ عنجاری، تسنین گاؤں میں فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہو گیا۔ واضح رہے کہ تسنین گاؤں حمص کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18