پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80786
تاریخ انتشار : 16/8/2015 7:2
تعداد بازدید : 14

شمالی افغانستان میں بم دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

شمالی افغانستان کے ایک علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔
ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سرپل کے پولیس سربراہ فقیر محمد جوزجانی نے کہا ہے کہ ہفتے کو سڑک کنارے نصب کئے گئے ایک بم کے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بم دھماکہ، صوبہ سرپل کے فیض آباد علاقے میں ایک مینی بس کے راستے میں ہوا۔ محمد جوزجانی نے کہا کہ اس بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے، سب ہی عام شہری اور وظیفہ یافتہ سرکاری ملازمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ، اپنی پنشن لینے صوبے جوزجان کے صدر مقام شبرغان جا رہے تھے۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :