سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80788
تاریخ انتشار : 16/8/2015 7:8
تعداد بازدید : 13

صیہونی حکومت کی بربریت میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

صیہونی فوجیوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا-
المنار ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ہفتے کے روز غرب اردن کے شہر نابلس کے مضافات میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے جنوب میں بھی ایک فلسطینی جوان کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں یہ فلسطینی زخمی ہو گیا- صیہونی فوجیوں نے گذشتہ ہفتے بھی غرب اردن میں فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا- انسانی حقوق اور فلسطینی قیدیوں کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں بائیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران دو ہزار چار سو چھّپن فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :