Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80789
Published : 16/8/2015 7:11

بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق میں واقع ایک علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے- موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق میں واقع علاقے، الحبیبیہ میں ایک کار بم دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور انتیس دیگر زخمی ہو گئے- دوسری جانب عراقی پولیس نے صوبے صلاح الدین میں واقع بیجی کے علاقے میں بموں اور دھماکہ خیز مواد کے حامل دو بلڈوزروں اور تین کاروں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم پندرہ داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے- ایک اور رپورٹ یہ ہے کہ داعش دہشت گردوں نے موصل کے مغرب میں واقع الغزلانی کیمپ میں جہاد النکاح کی مخالفت کرنے پر پندرہ عراقی عورتوں کو پھانسی دے دی- واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران داعش دہشت گرد جہاد النکاح کی مخالفت کرنے پر کم از کم تیس عورتوں کو پھانسی دے چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19