Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80858
Published : 17/8/2015 11:39

میڈیا وسائل کے بغیر تسلط پسندوں سے مقابلے کا امکان نہیں

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ میڈیا وسائل کے بغیر تسلط پسندوں سے مقابلے کا امکان نہیں ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اتوار کے روز تہران میں اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کی جنرل اسمبلی کے آٹھویں اجلاس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف قسم کے ذرائع ابلاغ جیسے تصویری، تحریری، صوتی اور الیکٹرانک ذرائع ابلاغ کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے- انہوں نے کہا کہ جو کام مغربی ذرائع ابلاغ کر رہے ہیں وہ دنیا کے تسلط پسندوں کے مفادات کے تناظر میں منصوبہ بند اور انتخاب شدہ خبر رسانی ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اگر اسلامی ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک سامراجی ممالک کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کے پاس مناسب وسائل ہونے چاہییں- ان کا کہنا تھا کہ مناسب وسائل میں سے میڈیا ایک مؤثر ترین وسیلہ شمار ہوتا ہے جو اسلامی ممالک کی طرف سے علاقے میں مقابلے کا محور ہے اور اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ذمہ داری ہے- قابل ذکر ہے کہ اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کا آٹھواں اجلاس تہران میں آئی آر آئی بی کے کانفرنس ہال میں اتوار کی صبح شروع ہوا ہے- اس اجلاس میں پینتیس ممالک کے دو سو بیس ریڈیو اور ٹی وی چینل شرکت کر رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کا قیام بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی اجارہ دارای کو ختم کرنے کے مقصد سے اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز پر عمل میں آیا تھا- اس یونین کے دو سو بیس ارکان ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20