Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80860
Published : 17/8/2015 11:51

آل خلیفہ حکومت کے تمام منصوبے ناکام: نبیل رجب

بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے مقابل آل خلیفہ کی فوج اور پولیس کے تمام منصوبے ناکام ہو کر رہ گئے ہیں- نبیل رجب نے ہفتے کے روز العالم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام گروپوں کے ساتھ مذاکرات بحرین کے بحران کی راہ حل ہے لیکن عوام کو کچلنے کی کارروائی گزشتہ پانچ سال سے جاری ہے- انہوں نے کہا کہ بحرینی حکومت نے لوگوں کے پرامن مظاہروں اور آزادی اظہار کے حق کو بھی نشانہ بنایا ہے- نبیل رجب نے کہا کہ جب تک جائز اور قانونی مطالبات رہیں گے فوج اور پولیس کے منصوبے کامیاب نہیں ہو سکتے اور جب تک عوام کے پرامن مطالبات کو سختی سے مسترد کیا جاتا رہے گا تب تک بحران حل نہیں ہو سکتا- انہوں نے بحرین کے یوم آزادی پر مظاہروں کی سرکوبی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام حکومتیں اور قومیں اپنے اپنے یوم آزادی کا جشن مناتی ہیں، جو اچھا اور مثبت اقدام ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بحرین میں ملک کے یوم آزادی کی مناسبت سے کئے گئے عوامی مظاہروں اور ریلیوں کو بھی کچل دیا گیا- نبیل رجب نے سیاسی قیدیوں، خاص طور سے اپوزیشن رہنماؤں، کی آزادی کے لئے آل خلیفہ حکومت پر مزید دباؤ کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیمیں ان افراد کی آزادی کے لیے کوشش کر رہی ہیں لیکن ان کی آزادی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16