پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80862
تاریخ انتشار : 17/8/2015 11:57
تعداد بازدید : 2

شام ہرگز سقوط نہیں کر ے گا: شامی وزیر اطلاعات

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ شام ہر گز سقوط نہیں کرے گا-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے اتوار کے روز تہران میں اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کی جنرل اسمبلی کے آٹھویں اجلاس میں کہا کہ بہت نقصان اٹھانے کے باوجود شام ہر گز سقوط نہیں کرے گا- انہوں نے کہا کہ ان کے ملک پر وحشیانہ حملے کئے جا رہے ہیں- شامی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شام کی مساجد، گرجا گھر، مکانات اور بنیادی تنصیبات کو انتہائی بےدردی اور سفاکی سے تباہ کیا جارہا ہے صرف اس لئے کہ شام تکفیریوں اور دہشت گرد گروہ داعش کا مخالف ہے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش گروہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کا پروردہ ہے، کہا کہ آج کہا جا سکتا ہے کہ داعش نے یمن پر حملہ کیا ہے، اگرچہ بظاہر، سعودی عرب یہ کام کر رہا ہے- عمران الزعبی نے ملت شام کے خلاف عائد پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے قومی پرچم کو کوئی سرنگوں نہیں کر سکتا اور امریکا، اسرائیل اور جنوبی خلیج فارس کے ممالک میں بھی ایسا کرنے کی ہمت نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ شام عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :