Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80863
Published : 17/8/2015 12:0

دہشت گردوں کے خلاف کامیابی نزدیک ہے

عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ صلاح الدین اور الانبار صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی کا وقت نزدیک ہے- اطلاعات کے مطابق خالد العبیدی نے ہفتے کے روز صوبہ صلاح الدین میں بلد ایئر بیس کے دورے کے موقع پر کہا کہ صوبہ صلاح الدین کے علاقے بیجی اور صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی اب زیادہ دور نہیں ہے- عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ عراقی فوج نے ایک بار پھر عوام کا اعتماد حاصل کر لیا ہے اور وہ فوجی مراکز اور اداروں میں اصلاحات پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان افراد کو نشانہ بنا رہی ہے- خالدالعبیدی نے ہفتے کو ہی صوبہ صلاح الدین کے علاقے الضلوعیہ میں اس علاقے کو بلد علاقے سے ملانے والے پل کا بھی افتتاح کیا- اس افتتاحیہ تقریب میں عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ داعش گروہ کے دہشت گردوں کے مقابل الضلوعیہ علاقے کے لوگوں نے بےجگری سے مزاحمت کر کے اپنی سرزمین اور اپنی عزت و وقار کے دفاع کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے- قابل ذکر ہے کہ عراقی فوج نے دو ہزار چودہ کے آخری ایام میں الضلوعیہ شہر کو داعش گروہ کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21