سه شنبه - 2019 مارس 19
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80865
تاریخ انتشار : 17/8/2015 12:5
تعداد بازدید : 18

عراق کی حمایت جاری رکھنے پر ایران کی قدردانی

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کی قدردانی کی ہے-
عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے اتوار کے روز تہران میں عالمی اہلبیت اسمبلی کے چھٹے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پوری دنیا کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہا ہے- سید عمار حکیم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہاد کے لئے مراجع کرام کے فتوے اور تکفیری داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے ہزاروں رضاکاروں کی آمادگی سے داعش دہشت گرد گروہ کو سخت دھچکہ لگا ہے- عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ان کے ملک کے عوام، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، داعش کو شکست دینے اور داعش کے زیر قبضہ عراق کے تمام علاقوں کو آزاد کرانے کی توانائی رکھتے ہیں- سید عمار حکیم نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف میدانوں میں خواہ جتنے بھی مسائل پیدا ہو جائیں، مسئلہ فلسطین، مسلمانوں کی ترجیحات میں رہے گا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :