Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80866
Published : 17/8/2015 12:8

یمن: رضاکار فورسز اور باغیوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

یمن کی عوامی رضاکار فورسز اور مفرور صدر کے عناصر کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں- فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوبی صوبہ ابین میں عوامی انقلابی تحریک کی حامی عوامی رضا کار فورسز اور مستعفی و مفرور صدر منصور ہادی سے وابستہ عناصر کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے- منصور ہادی سے وابستہ جنگجؤوں نے عوامی رضاکار فورسز کے چار افراد کو رہا کیا ہے جس کے عوض یمنی فوج کی چھاؤنی کے قریب سے گرفتار کئے جانے والے منصور ہادی اور سعودی عرب سے وابستہ چار آلہ کاروں کو آزاد کردیا گیا- یمن میں جنگ تیز ہونے کے بعد سے پہلی بار قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے- اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ اور مستعفی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کی خبر دی تھی- پہلی اگست کو عوامی انقلابی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے یکطرفہ طور پر ایسے سو قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا جو دھوکے میں آکر سعودی عرب کے آلہ کار بن گئے تھے اور انھوں نے اپنے اقدامات پر شرمندگی کا اظہار کیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13