Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80867
Published : 17/8/2015 12:10

افغانستان: فاریاب کے دیہی علاقے دہشت گردوں سے پاک

افغانستان کے نائب صدر نے کہا ہے کہ جنگ فاریاب، ملک کے شمالی علاقے کو نجات دلائے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم نے کہا ہے کہ صوبہ فاریاب کے اسّی فیصد دیہی علاقوں سے طالبان اور دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔ افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم، تین ہفتوں سے صوبہ فاریاب میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کی قومی سلامتی کونسل اجازت دے تو ان کی سربراہی میں قندوز میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کئے جائیں گے۔ نائب صدر عبدالرشید دوستم نے صوبے فاریاب کے شہر قیصار کے علاقے شاخ میں ایک بیان میں کہا کہ جب تک جنگی حکمت عملی نہیں بدلی جائے گی، افغان فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاریاب میں ان کی کمان میں لڑی جانے والی جنگ میں دسیوں دہشت گردوں کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور حاجی مولوی قاری، جو پاکستانی شہری ہے اور جس نے دہشت گردوں کی کمان سنبھال رکھی تھی، زخمی ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ فاریاب صوبہ جنرل دوستم کا علاقہ سمجھا جاتا ہے، شمالی افغانستان کا یہ علاقہ، حالیہ مہینوں میں شدید بد امنی کا شکار رہا ہے اور اس صوبے میں طالبان اور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں میں کافی تیزی آئی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18