دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80869
تاریخ انتشار : 17/8/2015 12:25
تعداد بازدید : 6

شام: شہریوں کی ضروریات زندگی پوری کریں گے

شام کے وزیر خارجہ نے عوام کی ابتدائی ضروریات پوری کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اتوار کے روز دمشق میں انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر اسٹیون اوبرائن سے ملاقات میں کہا کہ دمشق حکومت، اپنے ملک کے عوام کے لئے، کہ جنھیں دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہے، ابتدائی ضروریات پوری کرنے کی پابند ہے- اس ملاقات میں اسٹیون اوبرائن نے بھی شامی عوام کے مسائل و مشکلات کم کرنے کی غرض سے دمشق حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے اقوام متحدہ کی آمادگی کی خبر دی- انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے سنیچر کو شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد سے بھی ملاقات کر کے صلاح و مشورہ کیا جبکہ وہ پیر کو دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے- اقوام متحدہ سے وابستہ ایجنسیوں کے اعداد و شمار کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے باعث تقریبا بارہ ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور چھپّن لاکھ سے زیادہ بچوں کو امداد کی ضرورت ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :