Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80870
Published : 17/8/2015 12:28

ایران کے نائب صدر سے عراق کے نائب صدر کی ملاقات

ایران کے نائب صدر نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کی نابودی کے لئے عراقی قوم میں اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے تہران میں عراق کے نائب صدر نوری المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے عراقی قوم میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت اور قوم، درپیش چیلنجوں پر غلبہ پانے کے ساتھ ساتھ دشمنوں اور دہشت گردوں کے مقابلے میں ضرور کامیاب ہو گی۔ اسحاق جہانگیری نے عراق کے ٹکڑے کرنے کے بارے میں بعض مغربی ملکوں کے حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات شویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے تمام سیاسی گروہوں اور حکام نیز عہدیداروں کو چاہئے کہ اس طرح کے بیانات کے مقابلے میں ٹھوس موقف اختیار کریں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ایران، تیل و گیس کی صنعت، پٹروکیمیکل اور دیگر صنعتوں میں اچھے تجربے رکھتا ہے اور صنعت و ٹیکنالوجی میں اپنے تمام تجربات اور ثمرات سے عراق کو آگاہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس ملاقات میں نوری المالکی نے بھی، جو عراق کے حکومت قانون الائینس کے سربراہ بھی ہیں، دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی قوم اور حکومت کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ، عراق اور شام کے تعلق سے ایران کے منطقی اور پروقار مواقف کی گواہی دے گی۔ نوری المالکی نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں فوج اور عوامی رضا کار فورس کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی مالی اور فوجی حمایت کا بند ہونا بہت ضروری ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19