Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80871
Published : 17/8/2015 12:35

یمن میں مساجد پر حملہ آل سعود کی مذہبی فتنہ انگیزی

یمن میں وزارت اوقاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مساجد پر حملے آل سعود کی مذہبی فتنہ انگیزی ہے۔ یمن کی وزارت اوقاف کے ترجمان عبدالمنصور التابعی نے فارس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مساجد اور اوقاف کے دفاتر پر جارح آل سعود کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود، تمام صوبوں میں مساجد اور اوقاف کے دفاتر پر حملے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور مذہبی مقامات پر آل سعود اور دہشت گردوں کے حملوں کا مقصد، مذہبی فتنے بھڑکانا اور ملک کے سماجی ڈھانچے میں شگا ف ڈالنا ہے۔ عبدالمنصور التابعی نے کہا کہ آل سعود کے طیاروں نے جنوبی صوبے اب میں وزارت اوقاف کے دفتر پر حملے کرکے دینی آثار مٹانے کی کوشش کی ہے اسی وجہ سے یمن کی قوم کو چاہئے کہ وہ احتجاجی مظاہرے کرکے مساجد اور مذہبی مقامات پر آل سعود کے حملوں کی مذمت کرے۔ واضح رہے کہ آل سعود نے چھبیس مارچ سے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے ہیں جو بدستور جاری ہیں۔ سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں ہزاروں یمنی عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20