Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80873
Published : 17/8/2015 12:40

ایران اور روس کے تعلقات میں توسیع اہمیت کی حامل

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات میں فروغ لانا علاقے کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کے، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اتوار کے روز تہران میں روس کے سفیر لوان جاگاریان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تہران اور ماسکو کے ایک جیسے نظریات کے نتیجے میں باہمی تعلقات اور تعاون میں توسیع کے بے شمار مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مواقع سے دونوں ملکوں کے مفادات پورے ہوں گے۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں کا داعش مخالف اتحاد، صرف ایک سیاسی ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عالمی اتحاد، تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کو پھیلنے سے روکنے میں عملی طور پر ناکام رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل پیر کو روس کے دورے پر ماسکو جا رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19