Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80874
Published : 17/8/2015 12:42

شام کی حمایت جاری رہے گی، ایران

اسلامی جمہویہ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران، شام کی حمایت نیز انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کئے جانے کی اسٹراٹیجی تبدیل نہیں کرے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اتوار کے روز تہران میں شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں پڑوسی اور دوست ملکوں نیز اتحادیوں کی حمایت کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح اطلاع رسانی میں میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے گروپ پانج جمع ایک، کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ دورہ شام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ، اس دورے میں اپنے ہمسایہ اور عرب نیز صیہونی حکومت مخالف محاذ میں شامل ملکوں کے لئے اہم پیغام کے حامل رہے ہیں۔ اس ملاقات میں شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے کہا کہ شام کے عوام، داعش اور جبہۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے پیدا کردہ مسائل و مشکلات جھیل رہے ہیں اور یہ دہشت گرد گروہ صیہونی حکومت کے اتحادی اور آلہ کار ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18