Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80878
Published : 17/8/2015 12:57

پاکستان پر شمالی افغانستان میں جنگ شروع کرنے کا الزام

افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم نے کہا ہے کہ پاکستان کی انیٹلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی نے شمالی افغانستان میں جنگ شروع کر رکھی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم نے صوبہ فاریاب کے گاؤں شاخ میں عوام اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے اجتماع میں کہا کہ دینی علما نے پاکستان کے خلاف جہاد کا فتوی پوری آگہی اور بصیرت کے ساتھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ افغان علما کونسل کے اراکین نے جمعے کے دن کابل میں ایک اجلاس منعقد کر کے افغانستان میں بدامنی پیدا کرنے پر مبنی اسلام آباد کے اقدامات کی مذمت کی اور پاکستان کے خلاف اعلان جہاد کیا۔ افغانستان کے نائب صدر نے مزید کہا کہ طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنے پر مبنی پاکستان کے وعدے کھوکھلے ہیں اور جب بھی اسلام آباد کابل کے ساتھ کوئی وعدہ کرتا ہے تو افغانستان میں دسیوں بم دھماکے اور دہشت گردانہ واقعات رونما ہوتے ہیں۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغانستان کو پاکستان کےساتھ ایک غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے اور اگر افغانستان کے عوام کا قتل عام اسی طرح جاری رہا تو پھر پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کے کوئی معنی نہیں ہوں گے۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک افغانستان میں قیام امن کے لیے کوئی صادقانہ قدم نہیں اٹھایا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19