Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80880
Published : 17/8/2015 13:13

افغانستان: امریکی وزارت جنگ کا دعوی مسترد

افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان نے افغان فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق امریکی وزارت جنگ کا دعوی غلط قرار دے دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان دولت وزیری نے اتوار کے دن کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ رواں برس کے دوران افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن امریکی وزارت جنگ نے اس سلسلے میں جو اعداد و شمار بیان کئے ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے چار ہزار تین سو اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ سیکورٹی کا سارا انتظام افغان سیکورٹی فورسز کو سونپے جانے اور افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے جداگانہ آپریشن کی بنا پر افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں میں نسبتا اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان دولت وزیری کا کہنا تھا کہ سترہ اگست کو افغانستان کی آزادی کی چھیانوے ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ افغانستان نے سنہ انیس سو انیس عیسوی میں امان اللہ خان کے دور حکومت میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21