Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80929
Published : 18/8/2015 9:31

ایران اپنے مواقف پر ڈٹا ہوا ہے: علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران خطے میں یورپ کی توسیع پسندی کے مقابلے میں اپنے برحق مواقف پر ڈٹا ہوا ہے۔ اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کے دن مشہد مقدس میں ایک کانفرس میں کہا کہ یورپ اب اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک حقیقت ہے اور وہ یورپ کی جانب سے کھڑی کی جانے والی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنے مواقف پر سختی کے ساتھ قائم ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے بارے میں عموما ٹھیک اور بر وقت فیصلے کئے ہیں اور ایٹمی معاملے کے بارے میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا فیصلہ بروقت اور معقول تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی عوام اور حکومت کی حمایت پر بھی تاکید کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13