پنج شنبه - 2019 مارس 21
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 80930
تاریخ انتشار : 18/8/2015 9:33
تعداد بازدید : 5

دمشق: بحران شام کے حل کی کوششوں کی حمایت

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بحران شام کے سیاسی حل کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔
لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شام نے دہشت گردی سے مقابلے کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کا ساتھ دیا ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے ہزاروں دہشت گرد شام آئے ہیں۔ ان دہشت گردوں کا مقابلہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پابند ہے اور وہ دنیا کے ممالک کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی اور فوجی حمایت بند کئے جانے کی خواہاں ہے۔ فیصل مقداد نے غیرملکی مداخلت کے بغیر شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا اور شام کی حکومت کو آزادی بیان اور مساوات کی حامی حکومت قرار دیا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :