Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80932
Published : 18/8/2015 9:39

سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ

سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں- اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں- میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا جو طے شدہ پروگرام کے مطابق نو گھنٹے تک جاری رہے گی- انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے حفاظت کے سخت انتظام کئے گئے ہیں - سری لنکا میں رائے دہندگان کی کل تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جو دو سو پچیس پارلیمانی نشستوں کے لئے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے- ان انتخابات میں سابق صدر مہندا راجا پکشے بھی حصہ لے رہے ہیں جن کو انتخابات جیتنے اور ملک کا آئندہ وزیر اعظم بننے کی امید ہے- انہتر سالہ راجا پکشے سری لنکا کی بودھ اکثریت کے بہت سے لوگوں میں ایک معروف شخصیت مانے جاتے ہیں- انہوں نے دو ہزار نو میں سری لنکا میں چھبیس سال سے جاری تاملوں کی علیحدگی پسند تحریک کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی- ادھر راجا پکشے کے مخالفین ان پر بدعنوان اور آمر حکومت کی تشکیل کی کوشش کا الزام لگا رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13