Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80934
Published : 18/8/2015 9:43

صدر مملکت کی جانب سے اہم پالیسیوں کی توثیق

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر تیار کی جانے والی پالیسیوں کی توثیق کر دی ہے صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے استقامتی معیشت کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر تیار کی جانے والی پالیسیوں کی توثیق کر دی ہے۔ ان پالیسیوں کا مقصد ایران کی اشیا اور سروسز کی برآمدات میں تیزی پیدا لانا ہے۔ صدر مملکت نے پیر کے دن استقامتی معیشت کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں برآمدی اشیا کی پیداوار کی ہمہ گیر حمایت کی ضرورت پر تاکید کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس اجلاس میں تمام اداروں سے کہا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور نوجوانوں کے لئے مستقل اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13