Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80935
Published : 18/8/2015 9:45

سعودی حملوں میں یمنی عوام کا قتل عام جاری

یمن پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے تازہ حملوں میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں- یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شمالی صوبے جوف کے خبت علاقے پر اتوار کی رات ہونے والے سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں اٹھارہ عام شہری شہید ہو گئے ہیں- شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں- ادھر یمن کی فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ عوامی فورس کے افراد نے سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے صوبہ جیزان میں واقع الخوبہ اور الردیف فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں- دریں اثنا سعودی عرب کی سربراہی والے عرب اتحاد کی مشترکہ فوجی کمان نے ایک پریس ریلیز میں سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں یمنیوں کی کارروائی میں عرب اتحاد کے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے- دوسری طرف خبری ذرائع نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں یمنی گروپوں اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کے درمیان مذاکرات کی خبر دی ہے- فوری اور مستقل جنگ بندی اور یمن کے زمینی، سمندری اور ہوائی محاصرے کا خاتمہ ان مذاکرات کے اہم ترین موضوعات میں شامل بتایا گیا ہے- سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی افواج یمن پر چھبیس مارچ سے بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں- اسی کے ساتھ یہ اتحاد یمن کا زمینی، سمندری اور ہوائی محاصرہ کرکے یمنی عوام تک انسان دوستانہ امداد بھی نہیں پہنچنے دے رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21